اور ایسے ہی ہم نے تم سے پہلے جب کسی شہر میں کوئی ڈر سنانے والا بھیجا وہاں کے آسودوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر کے پیچھے ہیں (ف۳۵)
سورۃ الزخرف، آیۃ نمبر ۲۳
Hadith / حدیث پاک
اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب
اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جس نے تين دن سے کم ميں مکمل قرآن پڑھا اس نے سمجھانہيں۔'' يعنی کيونکہ اس وقت وہ اس کے مطالب ميں غور وفکر نہيں کریگا اور اس سے حاصل شدہ احکام پر عمل نہ کر سکے گا۔
(جامع الترمذی، ابواب القراء ا ت،باب فی کم أقرأ القرآن؟،الحدیث:۲۹۴۹،ص۱۹۴۸)