You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Mishkaat Shareef - Jild 003 مشکوۃ شریف (جلد 3)۔ |
Description | |
زیر نظر کتاب"مشکوۃ شریف" احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مجموعہ ہے جس کو حضرت امام ولی الدین محمد بن عبداللہ الخطیب رحمۃ اللہ علیہ(متوفی 742ھ) نے جمع کیا ۔ اس احادیث کے مجموعہ کو متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گيا۔ زیر نظر نسخہ اردو زبان میں ہے جس کے مترجم فاضل شہیر مولانا عبدالحکیم خاں اختر شاہجانپوری صاحب دامت برکاتھم العالیہ ہیں۔ علامہ صاحب نے نہ صرف مشکوۃ شریف کا ترجمہ کیا بلکہ یہ بخاری شریف ، ابوداؤد شریف اور ابن ماجہ شریف کے مترجم بھی ہیں۔ علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ "احقر نے ترجمہ کرتے وقت یہی کوشش کی ہے کہ احادیث مطہرہ کا وہی مفہوم بیان کیا جاۓ جو اس میدان کی مسلمہ علمی ہستیوں نے بیان فرمایا ہے ۔ اپنی جانب سے پیوند لگانے یا بعض لفظوں کا ترجمہ حذف کر جانے کی قطعا جسارت نہیں کی جبکہ بعض مترجمین کے ہاں ان باتوں ک ریل پیل ہے۔ کوشش یہی کی ہے کہ ترجمہ آسان ، شگفتہ ، بامحاورہ اور ایمان افروز ہو ۔علمی میدان کی پل صراط یعنی حفظ مراتب کو صاحب کنزالایمان کے فیضان سے پوری طرح ملحوظ رکھا ہے جس کا اس آزادی اور فتنہ پروری کے دور میں بڑی حد تک قحط ہے اور اکثر فخر زمین اور آسمان بننے والے علامۂ دوراں بھی بڑی حد تک اسے طاق نسیاں کی زینت بنا چکے ہیں۔ حواشی میں جو کچھ کہا وہ کتب معتبرہ و معتمدہ کی روشنی میں کہا ہے کیونکہ امت محمدیہ کو ان کی دین فہمی پر پورا اعتماد ہے اور تاقیامت رہے گا۔" |
|
Author | Imam Wali-ud-Din Muhammad Wali-ud-Din Muhammad امام ولی الدین محمد |
Translator | Allama AbdulHakim Khan Akhtar |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Kutub-e-Ahadees کتب احادیث > Shuruhaat-e-Ahadees شروحاتِ حدیث |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 13300 |
Downloads | 1986 |