You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Doo Al Siraj Sharh Durood e Taaj ضوء السراج شرح درود تاج |
Description | |
درود تاج شریف دلائل الخیراب شریف کی طرح نہایت ہی مؤثر اور مقبول وظیفہ ہے۔ صدیوں سے ہر سلسلے کے اولیاء کرام اور ہر مسلک کے علماۓ کرام پڑھتے چلے آرہے ہیں ۔ نہ تو اس پر کسی نے شرعی حیثیت سے اسے ناجائز کہا ، نہ اس کی عربیت پر کسی طرح کا اعتراض کیا۔ بلکہ تمام نے بالاتفاق اسے ناصرف ورد زبان بنایابلکہ روحانیت کی جلاء کے لیے اکثیر سی تاثیر کا اظہار فرمایا ۔ بلکہ حل مشکلات کا تیر بہدف نسخہ بتایا ۔ اور بالخصوص حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت مبارکہ کے لیے تو کیمیا سے بڑھ کر فرمایا ۔ تحریک وہابیت کے بعد شرک کے مفتیوں نے سر اٹھایاتو مشائخ کرام کے دوسرے معمولات کی طرح درود تاج شریف بھی ان کے پہلے مولوی رشید احمد گنگوہی نے اپنے فتاوی میں اس کے ورد کو شرک لکھا ، علت یہ بتائی کہ اس میں "دافع البلاء والوباء" جیسے کلمات شرکیہ ہیں۔اس کے اس واہمہ ظالمہ کو امام اہل سنت مجدد دین و ملت شیخ الاسلام و المسلمین امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ نے "الامن و العلی" لکھ کر ہمیشہ ہمیشہ تک دفنایا۔ ایک عرصہ تک تو فتواۓ گنگوہی مردہ بے جان کی طرح پڑا رہا ۔ لیکن گنگوہی کے پیرو کار اس مردہ بے جان کو پھٹے پرانے کفن میں کفنا کر اپنی جماعت کو اس کا مکروع چہرہ دکھانے کے لیے باہر لاۓ ۔ ------------------- زیر نظر کتاب میں مصنف علیہ رحمۃ نے درود تاج شریف کی علمی اور شرعی حیثیت کا دفاع کیا ہے اور بتایا ہے کہ گمراہ بد مذہب لوگوں کا اس کے خلاف پروپیگینڈا کرنا اور اسے غلط بتانا ان کی اپنی شیطانیت کا ثمر ہے ورنہ اسلام میں یہ ایک محمود عمل ہے اور علماۓ ربانی نے ہمیشہ اسے اپنے سینے سے لگاۓ رکھا اور ورد لب بناۓ رکھا۔ |
|
Author | Faiz Ahmad Awaisi Allama / Mufti حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Quranic Literature قرآنیات > Beliefs - Aqaid عقائد > Preaching Goodness Dawat Tableeqh دعوت و تبلیغ > Radd-e-Bad Mazhab رد بدمذہب > Sirat-e-Mustafa سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 29455 |
Downloads | 1628 |