تو کیا انہوں نے نہ دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین (ف۱۹) ہم چاہیں تو انہیں (ف۲۰) زمین میں دھنسادیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرادیں بیشک اس (ف۲۱) میں نشانی ہے ہر رجوع لانے والے بندے کے لئے (ف۲۲)
Have they then not seen what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We will, We may cause them to sink in the earth or cause a piece of the sky to fall upon them. Undoubtedly, in it is a sign for every bondman repentant.
سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کا شریک ٹھہرانا، کسی جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا کبیرہ گناہ ہیں۔ ''پھر ارشاد فرمایا :''کیامیں تمہیں اکبر الکبائر یعنی سب سے بڑے کبیرہ گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ جھوٹ بولنا ہے۔''
(صحیح البخاری ، کتاب اللباس، باب عقوق الوالدین من الکبائر،الحدیث:۵۸۷۷، ص۵۰۶)