ذکر جمیل NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 1468 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



اللہ جمیل یحب الجمال --------- نے اپنی ذات و صفات کے مظہر کامل ، حضور اکرم سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برہان بنا کر بھیجا ۔ میرے آقا و مولی ، تاج دار مدینہ سے میرے معبود حقیقی میرے رب کریم کے جلوے ظاہر ہوۓ۔۔ حسن الوہیت کے اس مظہر کامل کے سرتاپا ظاہری حسن و جمال کا بیان بھی روح کی تسکین اور قلب کی طلمانیت کا باعث ہے ۔ اس ذات بابرکات کے ذکر جمیل سے خود میرے رب جلیل کا کلام ، قرآن کریم ، اول تا آخر آسودۂ اوراق ہے ، یہ ذکر میرے معبود کو محبوب ہے ۔ صدیاں گزر گئیں، جسے بھی اس محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت محبت ہوئی ، اسی نے ذکر جمیل کو شعار بنایا اور یہ بھی واقعہ ہے ، جس نے جمال مصطفی سے جس قدر آگہی پائی اور اسے تحریرو تقریر کا جزء بنایا وہ خود بھی اس ذکر سے وابستہ ہوگیا۔اور اس ذکر جمیل کا صدقہ اس کے ذکر نے بھی رفعت کی بلندیاں پائی۔