مرغی زندہ کر دی NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 2096 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



ایک بی بی سرکاربغداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں اپنابیٹا چھوڑ گئیں کہ
اس کا دل حضور سے گرویدہ ہے اللہ عزوجل اوراس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس کی تربیت فرمائیں۔
آپ نے ا سے قبول فرما کر مجاہدے پر لگا دیا اور ایک روز ان کی ماں آئیں دیکھا لڑکا بھوک اور شب بیداری سے بہت کمزور اور زرد رنگ ہوگیا ہے اور اسے جو کی روٹی کھاتے دیکھا جب بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئیں تودیکھاکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے ایک برتن میں مرغی کی ہڈیاں رکھی ہیں جسے حضوررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے تناول فرمایاتھا، عرض کی :
اے میرے مولیٰ !حضور تو مرغی کھائیں اور میرا بچہ جو کی روٹی۔
یہ سن کر حضور پرنوررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنا دست اقدس ان ہڈیوں پر رکھا اور فرمایا:

٭ قُوْمِیْ بِاِذْنِ اللہِ الَّذِیْ یُحْیِی الْعِظَامَ وَ ھِیَ رَمِیْم٭

یعنی جي اُٹھ اس اللہ عزوجل کے حکم سے جو بوسیدہ ہڈیوں کو زندہ فرمائے گا۔ یہ فرمانا تھا کہ مرغی فورا ًزندہ صحیح سالم کھڑی ہو کر آواز کرنے لگی، حضور اقدس رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:
جب تیرا بیٹا اس درجہ تک پہنچ جائے گاتو جو چاہے کھائے۔
( بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۲۸)